عمران خان کے خلاف مقدمات کرنے والے کو اپنی ہی پارٹی نے زور دار جھٹکا دے دیا، دن میں تارے دکھا دیئے
نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف مقدمات کی پیروی کرنیوالے حنیف عباسی کو مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
24نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایفیڈرین کوٹہ کیس میں نامزد ملزم ہونے کی وجہ سے حنیف عباسی کوالیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجائے گا اوران کی جگہ پر کسی نئے امیدوار کو سامنے لایاجائے گاتاہم ابتدائی طورپر متبادل نام سامنے نہیں آسکا۔
چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوازشریف کی نااہلی کے ریلی کے لیے راولپنڈی میں زیادہ عوام کو اکٹھا کرنے میں ناکام ہونے کا ذمہ دارحنیف عباسی کو ٹھہرایاگیا تھا اور اس کی وجہ سے بھی قیادت نالاں تھی ۔
یادرہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی اور آف شور کمپنی کیخلاف حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں مقدمے کی پیروی کی تھی لیکن عمران خان نااہل ہونے سے بال بال بچ گئے تھے تاہم جہانگیر خان ترین کو نااہل قراردیاگیاتھا۔