”ہر حکومت خالی خزانہ اور ساتھ یہ چیز چھوڑ کر جاتی ہے“ عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، جان کر آپ بھی لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کے مک مکا سے ڈالر مہنگا ہوا ، نوازشریف کرپشن کا ورلڈ کپ جیت کر آرہاہے ۔ پاکستان میں جب بھی حکومت جاتی ہے تو خالی خزانہ اور مو لانا فضل الرحمن دوچیزیں چھوڑ کر جاتی ہے ۔عوام دوستی اور برادری کی بنیاد پر ووٹ نہ ڈالیں بلکہ نظریئے کی بنیاد پر ووٹ دیں۔

تفصیلات کے مطابق بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کوبہت نقصان پہنچایا ہے ، پہلے کہا تھا کہ ز رداری اب تمہاری باری ہے ، قرضے لینے سے مہنگائی ہوتی ہے اور امریکہ جو کہتا ہے وہ کرنا پڑتا ہے ۔ قرضے واپس کرنے کے لئے ٹیکس لگانا پڑتا ہے اور جب ٹیکس لگاتے ہیں تو مہنگائی ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوستی اور برادریوں کی بنیاد پر ووٹ نہ دیں بلکہ نظریے کی بنیاد پر ووٹ دیں۔ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار وں کوچاہئے کہ وہ تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں بیٹھ جائیں کیونکہ اس طرح تحریک انصاف کاووٹ بینک خراب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر 70ار ب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ہمیں خبر ملی ہے کہ نواز شریف جمعہ کو واپس آرہے ہیں اور کارکنوں سےکہہ رہے ہیں کہ کارکن لاہور ائر پورٹ پر پہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کارکن لاہورائر پورٹ پر کیوں پہنچیں؟ کیاوہ کوئی کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں یا انہوں نے ورلڈ کپ جیتا ہے ؟

عمران خان نے کہ جب بھی حکومت جاتی ہے وہ دوچیزیں چھوڑ کر جاتی ہے ایک خالی خزانہ اور دوسرا فضل الرحمن ، اس کے بعد جو بھی حکومت آتی ہے فضل الرحمن اس کے ساتھ مقنا طیس کی طرح چپک جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسفند یار سے میں صرف یہ پوچھتا ہوں کہ وہ صرف اس کا جواب دیدیں کے لوگ ان کو ایزی لوڈ کیوں کہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام نے مستقبل کیلئے ووٹ ڈالنے ہیں کیونکہ یہ مستقبل کی جنگ ہے ۔ عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو بلے کے ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کرپشن کا ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں اور کرپشن ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔ قوم اتنی مقروض پہلے کبھی نہیں تھی جتنی اب ہے ۔نوازشریف کے بیٹوں سے حساب مانگا تو انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ کے شہری ہیں، اسحاق ڈار نے قوم کا پیسہ چوری کیا اور وہ نواز شریف خاندان کا فرنٹ مین تھا ۔ انہوں

نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے مک مکا سے ڈالر مہنگاہوا ہے ۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہوئے ۔ میں 22سال سے کرپشن کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.