’’جنرل راحیل شریف نے ملک سے بے وفائی کی کیونکہ انہوں نے بھی ۔ ۔ ۔‘‘ معروف صحافی ہارون الرشید نے راحیل شریف پر انتہائی سنگین الزام لگا دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں کے حوالے سے دیے جانے والے بیان کے بعد اٹھنے والا ہنگامہ ابھی تک جاری ہے، جس میں ہر کوئی اپنا حصہ بقدر جثہ شامل کر رہا ہے۔ سینئر تجزیہ کار اور کالم نویس ہارون الرشید نے نواز شریف کے اس بیان کا ذمہ دار راحیل شریف کی ’’ عنایتوں ‘‘ کو قرار دیا ہے۔

سینئر صحافی ہارون الرشید نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ کیا جنرل راحیل شریف بھی ملک سے بے وفائی کا مرتکب نہیں ہوا، جانتے بوجھتے اس نے نواز شریف اور مریم نواز کو ڈان لیکس کی تحقیقات سے الگ کر دیا‘‘۔

خیال رہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی، اس وقت کے وزیر اطلاعات پرویز رشید اور پرنسپل انفارمیشن سیکرٹری راؤ تحسین کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا لیکن آج تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ ڈان لیکس کا اصل ذمہ دار کون تھا۔ اپوزیشن جماعتیں اور بعض سیاسی تجزیہ کار ڈان لیکس کا ذمہ دار مریم نواز کو قرار دیتے ہیں جس کا اندازہ ہارون الرشید کے ٹویٹ سے بھی کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب ہارون الرشید کے ٹویٹ پر صارفین ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔عبدالقیوم نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ راحیل شریف کو کون پوچھے گا ؟

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.