عمران خان کو کسی کی پروا نہیں ، انہیں اپنے خاندان ، دوستوں اور قریبی لوگوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے: ہارون الرشید

سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کوخاندان یا دوستوں ،کسی سے کوئی دلچسپی نہیں ، وہ صرف اپنی ذات میں گم ہیں، اپنے دوست شاہد مسعود کی خریت دریافت نہیں، کوئی قانونی مدد نہ سہی، حال ہی پوچھ لیتا، چلا جاتا، کسی سے کھانا ہی بھجوا

دیتا، لہذا اس کوعلیمہ یا کسی کی پروانہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی جائیداد سے شوکت خانم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔علیمہ خان نے جائیداد کا ٹیکس دیا ہے، اس نے جس طرح پیسا کمایا جیسے کمایا اس کی منی ٹریل دینی چاہیے،اپنے اثاثے ڈکلیئر اس کوکرنے چاہئے تھے،اب قانون کی جہاں بھی خلاف ورزی ہورہی ہے۔اس بارے ایف بی آر، نیب اور دوسرے اداروں کو نوٹس لینا چاہیے، اب بتانا نہیں چاہتا کہ کئی ایسے بھی صحافی ہیں جن کی لندن اور واشنگٹن میں جائیدادیں ہیں،شوکت خانم اسپتال کی تمام عطیات کی کمائی مریضوں پر لگائی جاتی ہے، عمران خان کے حالات

توآپ دیکھ ہی رہے ہیں کہ ان کواپنے خاندان سے کتنی دلچسپی ہے،انہیں کسی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ اپنی ذات کے گنبد میں گم ہیں۔
ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ انہیں خاندان یا دوستوں کسی سے دلچسپی نہیں ہے۔ دوست اس کے کام آئیں لیکن اگر کسی دوست کو کام آن پڑے، جیسے شاہد مسعود کا کیا حال ہورہا ہے،وہ شاہد مسعود کی کوئی قانونی مدد نہیں کرسکتا، قانونی مدد نہیں کرسکتا تھا توٹھیک اس کا حال ہی پوچھنے چلا جاتا، کسی کوبھیج دیتا، کھانا ہی

بھجوادیتا،علیمہ خان کا بڑا اچھا بزنس تھا، ٹیکسٹائل فرم کی نمائندہ تھیں، فرم 100کمپنیزکو مال سپلائی کرتی تھی،45کروڑ روپے جائز طریقے سے کمانا ممکن ہے، لیکن میں یہ نہیں کہتا کہ تحقیقات نہ ہوں،شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کا پیسا اس میں شامل نہیں ہے، نمل یونیورسٹی میں عمران خان نے 30لاکھ دیے اس سے قبل ان کے والد مرحوم نے 40لاکھ روپے دیے تھے،لہذا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کا پیسا نہیں ،ادارے پیسے لیتے ہیں دیتے نہیں،ان کا آڈٹ بڑے ادارے کرتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.