شہزادہ ہیری کی شادی، نئی شہزادی میگن مارکل کے لباس میں پاکستان سے کیا چیز منگوا کر لگائی گئی؟ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں گے
برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل ہفتے کے روز ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ رپورٹس کے مطابق شاہی شادی کے لئے میگن کے عروسی لباس پر سجے پھولوں کا انتخاب دولت مشترکہ کے تمام ممالک سے کیا گیا تھا۔ شاہی خاندان کی سرکاری ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ دلہن میگن کے عروسی لباس پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی سجایا گیا جو بہت ہی نمایاں اور خوبصورت لگا۔
میگن مارکل نے شادی کے موقع پر باریک پردے والا خوبصورت سفید لباس پہنا تھا جسے برطانوی ڈایزائنر کلیئر وائٹ کیلر نے شاہی شادی کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا تھا۔ شہزادے ہیری اور میگن مارکل کی شادی ہفتے کے روز ایک عظیم الشان تقریب میں منعقد ہوئی۔ کہا جارہا ہے کہ یہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی نئے انداز کی شادی تھی جو شاہی خاندان کی صدیوں پرانی روایات کو 21
ویں صدی میں نئے انداز سے لے کر داخل ہوئی ہے۔