”محمد شامی چاہتا تھا کہ میں اس کے بھائی کیساتھ ۔۔۔“ حسین جہان نے اب تک کا غیر اخلاقی ترین الزام لگا دیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی بھی توبہ توبہ کرنے پر مجبور ہو گئے

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے اب تک ان پر کئی غیر اخلاقی الزامات عائد کئے ہیں اور مختلف خواتین کی تصاویر اور ان کیساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے ہیں لیکن اب انہوں نے غیر اخلاقی ترین الزام عائد کر دیا ہے جس کے باعث بھارتی بھی توبہ توبہ کرنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حسین جہان نے کہا کہ محمد شامی چاہتا تھا کہ میں اس کے بھائی کیساتھ جنسی تعلقات قائم کروں جبکہ کئی مواقعوں پر شامی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میں اس کے بھائی کیساتھ جنسی تعلقات قائم کر چکی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد شامی بیرون ممالک دوروں کے ساتھ فحاشاﺅں کیساتھ جنسی تعلقات قائم کرتا رہا ہے جبکہ وہ اپنی پاکستانی گرل فرینڈ علیشبا کو 2017ءمیں بھارتی ٹیم کے دورہ سری لنکا کے دوران اپنے پاس بلانا چاہتا تھا اور اس وجہ سے وہ مجھے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے طلاق لینے پر بھی زور دیتا رہا۔ حسین جہان نے کہا کہ ”محمد شامی دوہری شخصیت کا حامل شخص ہے جس نے شادی سے پہلے مجھے کبھی نہیں بتایا کہ اس کے پاکستانی لڑکی کیساتھ تعلقات ہیں۔ “

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حسین جہان کی جانب سے تحریری درخواست دینے پر محمد شامی اور ان کی فیملی کے دیگر چار افراد کیخلاف کلکتہ کے جادو پور پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں متعدد دفعات کیساتھ ساتھ انڈین پینل کوڈ کا سیکشن 498A بھی شامل کیا گیا ہے جو شوہر یا فیملی ممبر کی جانب سے عورت پر تشدد کے حوالے سے ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.