باپ اور بیٹی کے بعد دونوں بیٹوں کو بھی ہزاروں واٹ کا جھٹکا لگ گیا برطانوی حکومت نے حسن اور حسین نواز کے نام کیا بھجوا دیا ،

ایون فیلڈ ریفرنس میں گزشتہ روز نیب کورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کو قید اور جرمانے کی سزاسنا دی گئی تاہم حسن اور حسین نواز کی عدم پیشیوں کے باعث ان کے کیس کا فیصلہ نہیں کیا گیا اور عدالت نے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ برطانوی حکومت نے بھی دونوں بھائیوں کو ایک سوالنامہ بھجوایا ہے۔ ،سینئر صحافی اور اینکر پرسن

محمد مالک کے مطابق حسن اور حسین نواز کو چند دن پہلے ایک سوالنامہ بھجوایا گیا ہے ۔جس میں ان سے جائیدادوں اورفنڈنگ کے حوالے سے جوابا ت مانگے گئے ہیں،حسین نواز کو ڈر ہے کہ انہیں اور اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا جائے گا۔کیونکہ وہ برطانوی شہریت نہیں رکھتے ۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز برطانیہ کی شہریت رکھتے ہیں ۔گزشتہ روز ان دونوں کی غیر موجودگی کے باعث احتساب عدالت نے ان کیخلاف کوئی فیصلہ نہیں سنا یا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.