بس بہت ہوگیا! اب ہوگا اصل ایکشن، نیب نے حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو پاکستان میں لانے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، اب ہوگا احتساب ، بچنا مشکل

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ذرائع کے مطابق قو

می احتساب بیورو (نیب) نے انٹرپول کے ذریعے اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب جلد ہی متعلقہ فورم پر انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کی درخواست دائر کرے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے دونوں صاحبزادے ایون فیلڈز سمیت تین ریفرنسز میں شریک ملزم ہیں۔ ایوان فیلڈز کے حتمی دلائل جاری ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں فیصلہ آ جائے گا۔ ادھر سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.