فواد چودھری کانیب کے حوالے سے بیان گندی ذہنیت ہے :حسن نثار وزیر اطلاعات پر برہم
تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا نیب کے حوالے سے بیان گندی ذہنیت ہے جو ریاست مدینہ کادعویٰ کررہی ہے ، یہ گندگی روحوں تک سرایت کرگئی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ فواد چودھری کا نیب کے حوالے سے بیان یہی وہ گندی ذہنیت ہے جو ریاست مدینہ کا دعویٰ کررہی ہے ،یہ گندگی روحوں تک سرایت کرگئی ہے ، یہ نہیں نکلے گے ، سوائے عمران خان کے باقی سب گند اور کچرا ہے ، یہ نہیں ہونا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عمر ؓ جیسی جلیل القدر ہستی سے ایک عام آدمی چند گز کپڑے کے حوالے سے پوچھ رہاہے اور دوسری جانب نیب میں وزیر اعظم کے حوالے سے کیس کے بارے میں یہ کہا جارہاہے کہ اس سے وزیر اعظم کی توہین ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے ابھی تک جلسے جلوسوں اور کنٹینروں سے باہر ہی نہیں آئے ۔