’’ رات کو جب میں تھک ہار کر لیٹتا ہوں تو مجھ میں اتنی سکت نہیں ہوتی کہ میں ۔۔۔‘‘ حسن نثار نے عمران خان سے ملاقات کا احوال بیان کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پورا ملک دنگ رہ گیا
سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت کام کر رہے ہیں، اور انہوں نے مجھے ملاقات میں کہا کہ میں جب تھک کر ٹوٹ کر گرتا ہوں تو مجھ میں اتنی سکت نہیں ہوتی کہ میں کسی کے سلام کا جواب دے سکوں ،
وہ بہت سخت محنت کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں نیوز اینکر عائشہ بخش نے سینر صحافی حسن نثار سے سوال کیا کہ آپ کی عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے، تو ملاقات میں کیا گفتگو کی گئی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ گفتگو تو کوئی خاص نہیں ہوئی، وہی باتیں ہوئیں جو میرے مسائل تھے، پاکستانیوں کے مسائل تھے ، عام طور پر جب دو پاکستانی بیٹھتے ہیں تو جو پریشانیاں پاکستانیوں کو ہیں ان کے حوالے سے گفتگو کی گئی، لیکن جو میرا رویہ تحریک انصاف کے لیے ہے اس کے حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی، دیگر پی ٹی آئی کے لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ نے اپنا اچانک رویہ کیوں بدل لیا ہے؟ جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں غلط کیا کہہ رہا ہوں؟ اگر کچھ غلط کہتا ہوں تو متائیں
مجھے، اس ملاقات میں جو سسب سے مزے کی بات تھی وہ یہ تھی کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ میں جب تھک ہار کر لیٹتا ہوں تو میرے میں اتنے سکت نہیں ہوتی کہ میں کسی کے سلام کا جواب دوں، عمران خان بہت محنت سے کام کر رہا ہے لیکن جو غلطیاں چند ایک وہ کر رہے ہیں ، اگر وہ بند کردیں تو بہت بہتر ہوگا انکے لیے بھیہ اور ملک کے لیے بھی ۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ انکو قوم کو مکمل طور پر اعتماد میں لیناہوگا، قوم کو لوپ میں لیے بغیر گزارا نہیں ہو سکے گا، انکو چاہیئے کہ قوم کو اایک ہی بار بتا دیں کہ تین چار سال بہت مشکل ہیں ، حالات کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، اب قوم کو تلوار کی دھار پر چلنا ہوگا، یہ جو روز روز ننیا لارا لگا دیا جاتا ہے، قوم کو نئی فلم دکھا دی جاتی ہے اب بند ہو جانی چاہیئے۔