آج تمہاری بھابی گھر پر ہیں ، یہ سب انہوں نے بھجوایا ہے ورنہ میں تو ۔۔۔۔۔۔۔ حسن نثار کی بنی گالہ آمد ، خاطر مدارت اور عمران خان کی معنی خیز باتوں کا احوال
نامور کالم نگار ارشاد بھٹی روزنامہ جنگ میں اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم سے یہ دوسری ملاقات، پہلی بار ملے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں، صحافی 20سے زائد، اس بار بنی گالہ میں، صحافی 15، میرا بنی گالہ کا بھی یہ دوسرا پھیرا، اس سے پہلے استادِ گرامی حسن نثار کے ہمراہ بنی گالہ تب گیا جب شاہد خاقان عباسی وزیراعظم تھے،
۔وہ ملاقات اس لئے بھی یادگار کہ اس روز جب ہم ڈرائنگ روم میں بیٹھ چکے، کپتان اور حسن نثار کی گرما گرم بحث شروع ہو چکی تو پہلے فریش جوس آیا، پھر ڈرائی فروٹ، عجوہ کھجوریں اور پھر چائے کے ساتھ چکن بوٹی، پیزا، شامی کباب اور فریش کیک، یہ سب دیکھ کر میں نے خان صاحب سے کہا ’’ہم نے تو سنا تھا کہ بنی گالہ میں چائے کا کپ بھی مانگنے پر ملتا ہے مگر آج یہ…‘‘ عمران خان شرماتے اور مسکراتے ہوئے بولے ’’آج تمہاری بھابھی گھر پر، سب اسی نے بھجوایا‘‘ لیکن وزیراعظم سیکرٹریٹ اور بنی گالہ میٹنگز بھگتا کر میں اس نتیجے پر پہنچا کہ جہاں واقعی اس دن کمال بھابھی کا، وہاں یہ حسن نثار صاحب کی آؤ
بھگت بھی تھی، ورنہ ہم تو چائے کے ایک کپ اور 2بسکٹوں والے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے جب ہم کانفرنس روم میں بیٹھ چکے تو 5منٹ بعد فواد چوہدری اور افتخار درانی کے ہمراہ وزیراعظم بھی آگئے، نعیم الحق پہلے سے موجود، سینیٹر فیصل جاوید بعد میں آئے، علیک سلیک کے بعد گفتگو شروع ہوئی، دو تین اینکرز نے شکوہ کیا، فواد چوہدری، نعیم الحق اور افتخار درانی کے علاوہ آپ کا کوئی وزیر ہمارے پیغام کا جواب بھی نہیں دیتا، رابطے کا یہ فقدان کیوں، عمران خان کا جواب تھا ’’یہ ہماری غلطی، واقعی گزشتہ دو ماہ میں حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے جس طرح ہمیں آگاہ کرنا چاہئے، نہیں کر سکے، مؤثر رابطہ نہیں رکھ پائے لیکن آئندہ ایسا نہیں ہو گا‘‘(ش س م)
SourceSource