کیا آپ کو معلوم ہے آپ کی ہتھیلی پر لکیریں کیوں ہوتی ہیں؟ یہ صرف نجومیوں کے لئے نہیں ہوتیں بلکہ۔۔۔ اصل فائدہ جان کر آپ بھی خدا کے نظام پر عش عش کر اُٹھیں گے

کچھ لوگ یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ ہاتھوں کی لکیروں میں ہماری قسمت لکھی ہوتی ہے اور بس یہی سوچ کر ڈھونگی نجومیوں کے سامنے اپنی ہتھیلیاں پھیلا دیتے ہیں، گویا یہ فراڈئیے ان کی قسمت کا حال بتا دیں گے۔ خیر، ایسے لوگوں کی عقل کو سلام پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب سائنسدانوں نے ہاتھ کی لکیروں پر لمبی چوڑی تحقیقات کے بعد ان کا بہت ہی دلچسپ مقصد بتا دیا ہے۔

سائنسدان کیا کہتے ہیں، یہ جاننے سے قبل ذرا اپنے ہاتھ کو سمیٹ کر دیکھئے کہ جب آپ مٹھی بناتے ہیں تو عین ہتھیلی کی لکیروں کی جگہ آپ کا ہاتھ اندر کی جانب مڑتا ہے۔ انگوٹھے کو چھوٹی انگلی کی جانب حرکت دیں تو بھی ہتھیلی کی لکیروں کی جگہ خم پڑتا ہے۔ بس یہی ان لکیروں کا مقصد ہے۔ دراصل جب ہم اپنے ہاتھ کو سمیٹ کر مٹھی بناتے ہیں یا انگوٹھے کو ہتھیلی کی اندورنی

جانب لاتے ہیں تو ہمارے ہاتھ کی جلد اکٹھی ہوتی ہے۔ اگر ہتھیلی پر لکیریں نا ہوں تو یہ جلد بار بار کی حرکت سے پھول جائے اور ڈھیلی پڑنے لگے۔ قدرت نے ہتھیلی کی لکیروں کی صورت میں ایک ایسا نظام تخلیق کر دیا ہے جو ہاتھ اور انگلیوں کی ہر قسم کی حرکت کے دوران جلد کو محفوظ طریقے سے اکٹھا ہونے اور پھیلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یوں ہاتھ کی کثیرالنوع حرکت بھی بآسانی ممکن ہو پاتی ہے اور ہماری جلد بھی محفو ط رہتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.