ہیروں سے بھرے ایمریٹس کے جہاز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا، لیکن اس کی حقیقت کیا ہے؟ آپ بھی جانئے
گزشتہ دنوں ایمریٹس ایئرلائنز کے ایک طیارے کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس پر ہزاروں ہیرے جڑے ہوتے ہیں اور پورا جہاز ہیروں کی چکاچوند سے جگمگ کر رہا ہوتا ہے۔ یہ تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا اور لوگ اس کشمکش میں پڑ گئے کہ یہ تصویر اصلی ہے یا نقلی۔ اب
راس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔میل آن لائن کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز کے اس ہیرے جڑے جہاز کی یہ تصویر فوٹوشاپ کا کمال تھا۔ یہ نقلی تصویر سارہ شکیل نامی لڑکی نے کمال مہارت سے بنائی تھی جس نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سارہ شکیل نے ایمریٹس کے طیارے کی یہ تصویر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بنائی جب یہ طیارہ ایئرپورٹ پر اٹلی کے شہر میلن کے لیے پرواز بھرنے والا تھا۔ تبھی اس کے ذہن میں یہ آئیڈیا آیا اور اس نے طیارے کی تصویر بنا کر اسے فوٹوشاپ کرکے اس پر ہیرے لگائے اور اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔سارہ
شکیل پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ ہیں اور تصاویر کو فوٹوشاپ کرنے کا شوق رکھتی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر فوٹو شاپ کی ہوئی متعدد تصاویر پوسٹ کر چکی ہیں۔سارہ فوٹوشاپ میں اس قدر مہارت رکھتی ہیں کہ ان کی بنائی گئی تصاویر کو اکثر لوگ اصلی سمجھ لیتے ہیں۔