ہیلی کاپٹر کیس، عمران خان نے تاریخ رقم کر دی، ایسا فیصلہ کر لیا کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا
”احتساب مجھ سے شروع ہو گا اور نیچے جائے گا“ عمران خان نے عام انتخابات کے بعد وکٹری سپیچ میں یہ الفاظ ادا کئے تو پوری قوم خوش ہو گئی کہ اب اس ملک میں انصاف ہو گا اور اس کے چند ہی دنوں بعد انہوں نے اپنے الفاظ بھی سچ ثابت کر دکھائے ہیں۔ عمران خان نے ابھی تک وزارت عظمیٰ کا حلف تو نہیں اٹھایا مگر اس سے پہلے ہی انہوں نے قانون کی بالادستی کا مثال قائم کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کیس میں نیب کے روبرو پیش
ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نے ہیلی کاپٹر کیس میں کل نیب پشاور میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ واضح رہے کہ نیب نے ہیل کاپٹر کے غیر قانونی استعمال پر عمران خان کو
طلب کیا تھا ۔ پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے کہ انہوں نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کر کے بہترین مثال قائم کی ہے اور ان کے وزراءاور حکومت میں موجود دیگر افسران کو بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے قوم کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔