ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول دینے پر پابندی لگی تو پیٹرول پمپ والوں نے بھی انوکھا مگر دلچسپ طریقہ دریافت کر لیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان کھڑا کر دیا
موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دئیے جانے اور پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے یکم دسمبر سے بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دینے کے فیصلے کے بعد بغیر ہیلمٹ پٹرول پمپ پر جانے والے موٹر سائیکل سواروں نے پٹرول ڈالنے کیلئے انوکھا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ پیٹرول پمپس پر ہیلمٹ رکھنا شروع کر دئیے گئے ہیں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو وہ ہیلمٹ پہنا کر پیٹرول دینے کے بعد ہیلمٹ واپس لے لیا جاتا ہے اور اس کے بعد آنے والے دیگر ’ضرورت مند‘ موٹر سائیکل سواروں کو دیدیا جاتا ہے تاکہ وہ بھی اس نئی ’سروس‘ کا فائدہ اٹھا سکیں۔
صرف یہی نہیں جن پیٹرول پمپس پر یہ سہولت میسر نہیں وہاں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل افراد ہیلمٹ رکھنے والوں سے ادھار ہیلمٹ لے کر پیٹرول ڈلواتے ہیں اور ہیلمٹ واپس کر کے چلے جاتے ہیں۔