پیپلز پارٹی کو کمر توڑ جھٹکا، حنا ربانی کھر کے اعلان سے پارٹی قیادت کی دوڑیں لگ گئیں، دھماکہ خیز خبر

سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔ سابق وزیر خارجہ ورہنما پیپلز پارٹی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ہیں۔حنا ربانی کھر نے الیکشن 2018 میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے ہیں۔تاہم ان کے اس اچانک فیصلے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کے دن قریب

سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار منظور وسان کے کاغذات نامزدگی ایپلٹ ٹریبونل نے مسترد کردیے۔منظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل نے اعتراض پر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا۔دوسری جانب منظور وسان کا کہنا ہے کہانہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے نامزدگی فارم کیوں

مسترد کیے گئے جب کہ وہ تمام اثاثے ظاہر کرچکے ہیں۔ منظور وسان نے اعلان کیا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔2013کے عام انتخابات میں منظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 32 خیرپور 4 سے 44 ہزار گیارہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار میر شاہنواز خان تالپور کو شکست دی تھی جو 32 ہزار 174 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ام انتخابات 2018 ک

ے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز ہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق ملک بھر میں قائم 21 ٹریبونلز میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون سے اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کا آج آخری روز ہے۔ہائی کوٹ کے ججز پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونلز 27 جون تک امیدواروں کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.