کھرخاندان کی کہانی ختم ۔۔۔۔ کل کا سورج طلوع ہوتے ہی نیب حنا ربانی کھر سمیت کونسے سیاستدانوں پر کارروائی ڈالنے والی ہے؟ جانیے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے حنا ربانی اور ان کے والد کو کل طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی اور ان کے خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری جاری ہے۔ محکمہ ریونیو کوٹ ادو نے کھر خاندان کی جائیدادوں

کی تفصیلات نیب حکام کو پیش کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی طلبی پر حنا ربانی کھر اور ان کے والد نور ربانی کھر کل تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ نیب ٹیم ان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔حنا ربانی کھر اور ان کے والد کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔ ان پر غیر قانونی اثاثے بنانے، دھوکہ دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عوامی شکایات ہیں۔ محکمہ ریونیو نے کھر خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات نیب کو دے دیں، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر آئی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے وزیراطلاعات فواد چودھری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا ربانی کھرنے کہا کہ فواد چودھری سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں،الزامات کے ذریعے کردارکشی پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکاہے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پی ٹی آئی اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگارہی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس بریفنگ کے دوران حنا ربانی کھر پر بجلی چوری کا الزام لگایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر حنا ربانی کھردو سال سے بجلی چوری کے کیس میں حکم امتناع پر ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) نے حنا ربانی اور ان کے والد کو کل طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی اور ان کے خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری جاری ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.