’’ پاکستان بدل چکا ہے‘‘ حنا ربانی کھر بھی عمران خان کی تبدیلی کی معترف نکلیں ۔۔۔۔ روسی چینل پر بیٹھ کر ایسا اعلان کر دیا کہ پورے ملک میں دھوم مچ گئی
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء حناء ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بدل چکا ہے اور مزید تبدیلی کی جانب جارہا ہے، اب پاکستان شدت پسندی جیسی چیزوں جو افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان کے گلے پڑھ گئیں ،
ان سب کو پیچھے چھوڑتا جا رہا ہے ، پاکستان اب ایک معتدل ، ترقی پسند ملک بنتا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق روسی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے حناء ربانی کھر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی وجہ سے بھارت ایک جھگڑالو اور شدت پسند ملک بنتا جا رہا تھا ، بھارت میں الیکشن کی وجہ سے پاکستان جانتا تھا کہ بھارت کی جانب سے کوئی نہ کوئی حرکت ضرور کی جائے گی جس کی وجہ سے پاکستان پہلے سے ہی تیار تھا ، پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا، جواب دینا پاکستان کا حق ہی نہیں بلکہ ذمہ داری ہے اور پوری قوم اس وقت اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ سابق وزراء اعظم اٹل بہاری واجبائی اور منموہن سنگھ کے دوران بھارت کا چہرہ کچھ اور تھا لیکن نریندر مودی نے بھارت کا چہرہ بدل کر رکھ دیا ہے، اپنی راجھستان کی انتخابی ریلی کے دوران نریندرا مودی وہ تصاویر دکھاتے رہے جو لوگ پلوامہ حملے میں مارے گئے، یہ نیشنل اِزم اور فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر اپنی سیاست کو چمکا رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے، بھارتی لوگ یہ جانتے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دور میں بھارتی اسٹیبلشمنٹ مضبوط سے مضبوط ہوتی چلی گئی لیکن نریندرا مودی کے دور میں بھارت میں صرف انتہاء پسندی کو پروان چڑھایا جارہا ہے ۔ حنا ربانی کھر کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں اور شیئر کریں: