دنیا بھر کے مسلما نو ں کیلئے بڑی خبر ہندو پنڈت کا نعتیہ اشعار کے ذریعے حضور کریم ﷺ کو خراج تحسین

ہندو پنڈت رام ساگر پرتھوی پل نے اپنے نعتیہ کلام پر مشتمل مجموعے کو ’’سائبان رحمت‘‘ کے نام سے شائع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا کے مندر رام لعل ویناس کے 68 سالہ پنڈٹ رام ساگر پرتھوی پل جو ’’ وشوا براہمن پریشاد‘‘ کے صدر بھی ہیں اور ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں تاہم ان کی وجہ شہرت مسلمانوں کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مداح سرائی کرنا ہے۔ وہ حمد و نعت لکھتے ہیں اور مشاعروں میں پڑھتے ہیں۔پنڈت رام لال بھارت میں ہونے والے

مشاعروں میں باقاعدگی سے شامل ہوتے ہیں اور ہر بار اپنے کلام کا آغاز حمد سے کرتے ہیں جس کے بعد وہ چند نعتیہ اشعار بھی پیش کرتے ہیں جس میں نبی آخری الزماں ﷺ کے اوصاف حمیدہ کا خصوصی ذکر کرتے ہیں۔ اب انہوں نے اپنی حمدوں اور نعتوں پر مشتمل کتاب سائبان رحمت کے نام سے شائع کی ہے جسے پورے ہندوستان میں سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے

پنڈت رام لال کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک عالمگیر شخصیت اور با وصف رہنما تھے جنہوں نے انسانیت کو محبت اور شفقت کا درس دیا اور خواتین کو عزت و تکریم سے نوازا۔ ایسی ہمہ جہت شخصیت کو صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص کردینا انصاف نہیں۔ وہ پوری دنیا کے لیے ایک رحمت ہیں جس کے سائے تلے پوری انسانیت فلاح پا سکتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.