’وہ باتھ روم کا دروازہ توڑ کر اندر آگیا اور میرے کپڑے۔۔۔‘ معروف اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا انتہائی شرمناک واقعہ سنادیا

جنسی ہراس کے خلاف ’می ٹو‘ تحریک چلی تو دنیا بھر میں خواتین نے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات بیان کرنا شروع کر دیا۔ کچھ معروف خواتین نے اپنے ساتھ پیش آنے والے پرانے واقعات کا تذکرہ کیا تو یہ سوال بھی اٹھایا جانے لگا کہ اتنے سال بعد انہیں یہ بات یاد آئی۔ خواتین نے اس بات پر سخت ردعمل کا

اظہار کیا ہے اور ماہرین نفسیات نے بھی اس بارے میں رائے دی ہے کہ متاثرہ خواتین مختلف قسم کے نفسیاتی و سماجی دباﺅ کے باعث اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی جرائم پر کئی کئی ساتھ بھی خاموشی اختیار کر سکتی ہیں۔ اور کچھ ایسی ہی بات معروف امریکی ٹی وی اداکارہ سارہ ہائیلینڈ نے اپنی ذاتی مثال کے ساتھ بیان کی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سارہ ہائیلینڈ نے سکول کے زمانے میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراس کے واقعے کا ذکر پہلی بار کیا ہے۔اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”وہ میرا دوست تھا۔ میں اس وقت ہائی سکول میں تھی اور یہ نئے سال کا موقع تھا۔ ہم سب نشے میں دھت تھے۔ وہ اچانک اُس باتھ روم میں آن گھسا جہاں میں موجود تھی۔ اُس وقت تو مجھے پوری طرح اندازہ نہ ہوسکا کہ کیا ہو رہا تھا، لیکن صبح جب اپنی پھٹی ہو ئی پتلون کو دیکھا تو بات سمجھ

میں آئی۔ تب میں نے سوچا کہ کسی کو بتاﺅں گی تو کوئی بھی میری بات پر یقین نہیں کرے گا۔ میں ڈرامہ باز نہیں کہلوانا چاہتی تھی، میں نے اسے منع بھی تو نہیں کیا تھا۔ صدمے کی حالت میں کوئی بھی ایسا ہی سوچ سکتاہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.