’میں نے بے تحاشا لڑکیوں سے تعلقات قائم کئے لیکن نتیجہ یہ نکلا کہ۔۔۔‘ معروف ہالی ووڈ اداکار نے ایسی بات کہہ دی مردوں کو یقین نہیں آئے گا

ہالی ووڈ کے معروف اداکار وِل سمتھ نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بے تحاشا لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر کسی بھی مرد کو یقین ہی نہیں آئے گا۔ یاہو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق 49سالہ وِل سمتھ نے کہا ہے کہ ”میں نے زندگی میں بے تحاشا لڑکیوں کے ساتھ تعلقات استوار کیے۔ جس لڑکی کے ساتھ میں نے چاہا، اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا لیکن اس سے مجھے کبھی حقیقی خوشی نہیں مل سکی۔“

وِل سمتھ کا کہنا تھا کہ ”میں نے بے بہا دولت کمائی، مجھے دنیا کی طرف سے بہت عزت و احترام بھی ملا اور آج تک ایسی کوئی لڑکی میری زندگی میں نہیں آئی جس کے ساتھ میں نے جنسی تعلق استور کرنا چاہا ہو لیکن نہ کر پایا ہوں۔ اس کے باوجود میں یہ کہتا ہوں کہ ان دنیاوی چیزوں سے مجھے خوشی نہیں ملی۔ زندگی

میں اگر کسی چیز سے مجھے حقیقی خوشی ملی ہے تو وہ دوسروں کے کام آنے سے۔ میری زندگی میں ایک یہی چیز ہے جس نے مجھے خوشی دی۔ میرے خیال میں کسی کا لوگوں کے لیے مفید ہونا ہی اسے حقیقی خوشی دے سکتا ہے۔ دولت، عزت اور جنسی تعلق جیسی مادی چیزوں کا خوشی سے کوئی تعلق نہیں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.