وہ اچانک میرے باتھ روم میں گھس گیا پھر۔۔نئی برطانوی شہزادی میگھن کا ایسا انکشاف کہ سب دنگ رہ گئے

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی دلہن میگھن مارکل کہاں ہنی مون منائیں گے یہ بات ابھی تک خفیہ رکھی جا رہی ہے لیکن شہزادی میگھن نے اپنی پہلی شادی کے بعد ہنی مون کے دوران پیش آنے والا ایک ایسا واقعہ سنا دیا ہے کہ شہزادہ ہیری کا رنگ بھی لال ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق شہزادی میگھن کی پہلی شادی ٹریور اینگلسن سے 2011ئ میں ہوئی تھی جو صرف دو سال ہی چل سکی اور 2013ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔ شادی کے بعد میگھن اور ٹریور نے نیوزی لینڈ میں ہنی مون منایا تھا۔ اس ہنی مون کے دوران پیش آنے والا واقعہ سناتے ہوئے شہزادی میگھن نے بتایا ہے کہ ”نیوزی لینڈ میں ہم ایک مضافاتی کیمپ سائٹ میں مقیم ہوئے، وہاں ایک روز میں نہا رہی تھی کہ ایک 13سالہ لڑکا باتھ روم میں گھس آیا اور میرا زیرجامہ چرانے کی کوشش کی۔“شہزادی

میگھن نے’زیڈ ایم بریک فاسٹ شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ”میں نے جلدی سے تولیے سے اپنا جسم ڈھانپ لیا۔اتنے میں لڑکا ہمارے کیمپ سے نکلا اور جا بجا لگے کیمپوں کے درمیان ایک طرف جانے لگا۔ میں اسی حالت میں اس کے پیچھے چلتی گئی تاکہ اس کے والدین سے مل سکوں اور اس واقعے کے متعلق انہیں بتا سکوں۔جب میرا اس لڑکے کے ماں باپ سے سامنا ہوا تو انہیں اس واقعے پر بہت شرمساری ہوئی۔ آج میں اس واقعے پر ہنستی ہوں لیکن سچ تو یہ ہے کہ اس وقت میں بہت خوفزدہ ہو گئی تھی۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.