حکومت نے عوام پر مہنگائی ’بم‘ گرانے کا فیصلہ کر لیا، جمعہ کو ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں نے تصور بھی نہ کیا ہو گا
وفاقی حکومت نے جمعہ کے روز منی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ 400 سے زائد اشیاءبھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منی بجٹ میں انکم ٹیکس کو 30 جون سے پہلے کی سطح پر لائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بڑی کٹوتی کرنے فیصلہ بھی ہو گیا ہے جبکہ 400 سے زائد اشیاءکے مہنگے ہونے کا بھی امکان ہے، کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں بھی ایک فیصد اضافے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے پہلے ہی کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا بجٹ غیر حقیقت پسندانہ ہے اس لئے اس میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور اب ان تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاگیا ہے جس کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں مختلف منصوبوں کیلئے رکھی گئی رقم کی کٹوتی ہو گی تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔
منی بجٹ میں کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافے کا امکان ہے اور 400سے زائد اشیاءکے مہنگے ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ درآمد ہونے والی 150 پرتعیش مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی ہے جبکہ ایف آر کی جانب سے 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔