نہیں لگتاحکومت ڈیم بنانے میں سنجیدہ ہے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئی گاج ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہو گئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سماعت کر رہا ہے، وزیر خزانہ اسد عمر سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے۔

چیف جسٹس نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتاحکومت ڈیم بنانے میں سنجیدہ ہے،اسد عمر نے کہا ہے کہ معاملہ ایکنک میں آنے پرمجھے علم ہوتاہے،نئی گاج ڈیم سے متعلق ایکنک میں درخواست کل آئی،ہم نے معاملہ کابینہ کوبھجوادیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کی حکومت میں کوآرڈی نیشن نہیں،اسد عمر نے جواب دیا کہ ہوسکتاہے جناب۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومت کامطلب حکومت،وفاق کامطلب وفاق ہے۔

چیف جسٹس نے اسد عمر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کام نہیں کر سکتے،ملک کیلئے آپ لوگوں کی محبت کم ہوگئی،بیوروکریسی کے پاس کام کرنے کاجذبہ اورنیت نہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایکنک اجلاس ہوگیا،منٹس پردستخط میں کتناٹائم لگتاہے؟ہم حکومت کوڈکٹیٹ نہیں کرناچاہتے،ہم نے بنیادی حقوق سے متعلق کام کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ میں آپ کے کردارکامعترف ہوں،25 جنوری کوایکنک اجلاس میں معاملہ زیرغورلائیں گے،سپریم کورٹ نے کہا کہ ایکنک اجلاس کے فوراً بعدفیصلوں سے آگاہ کریں،وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تاریخ میں ڈیم کے حوالے سے آپ کویادرکھاجائے گا۔

عدالت نے نئی گاج ڈیم کی تعمیرسے متعلق کیس 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.