حکومت کا چھوٹے ملازمین کو بڑا ریلیف ۔۔۔۔ ؟ احکامات جاری کر دئیے
حکومت نے سخت اقدام کرتے ہوئے پنجاب میں درجہ چہارم کے ملازمین سے صفائی کا کام لینے پر پابندی عائد کی دی۔تفصیلات کے مطابق درجہ چہارم کے ملازمین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ ان کو صفائی پر مجبور کیا جاتا ہے اور ان سے ٹوائلٹس بھی صاف کروائی جاتی ہیں
۔ملازمین کی ان شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے اور ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ صفائی کا کام سویپر سے کروایا جائے، جس سکول میں سویپر نہیں ہے وہاں عارضی طور پر سویپر رکھا جائے۔