حکومت کا ملک بھر میں جاری مظاہرے ختم کرانے کیلئے فیصلہ
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں جاری مظاہرے ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات ،وزیر خارجہ اور وزیر مملکت داخلہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں جاری مظاہرے ختم کرنے کیلئے مذاکرات کئے جائیں،وزیراعظم نے معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے مذاکراتی ٹیم قائم کردی،وزیر اطلاعات ،وزیر خارجہ اور وزیر مملکت داخلہ،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور محبوب سلطان وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی کمیٹی کاحصہ ہوں گے ،مذاکراتی ٹیم لاہور میں مذہبی جماعت کے رہنماﺅں سے ملاقات کرے گی ،وزیراعظم عمران خان مذاکرات کی نگرانی خود کریں گے ۔
واضح رہے کہ توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی رہائی پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔