حکومت نے نیاشہر آباد کرنے کا فیصلہ کر لیا ، یہ کہاں کیا جائے گا اور کیوں؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے نیا شہر آباد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جو کہ کلر کہار اور بھیرا کے درمیان بنائے جانے کی تجویز ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیاہے اور مرکزی سطح پر ٹاسک فورز نے اپنا ابتدائی ہوم ورک بھی مکمل کر لیاہے اور اس حوالے سے نیا شہر بسانے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔گھر کی فراہمی کیلئے ” اپنا گھر

“ کے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گو جو کہ بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے حوالے سے کام کرے گی ۔اپنا گھر اتھارٹی قائم کرنے کیلئے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی میں قرار دادیں منظور کی جائیں گی جبکہ حکومت نے بے گھر افراد کو گھر کی فراہمی کیلئے درخواستیں اکتوبر کے وسط سے وصول کرنے کا بھی فیصلہ کر لیاہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.