معروف اداکارہ ہما قریشی نے سوئمنگ پول میں لی گئی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
سوشل میڈیا کا اپنا ہی مزاج ہے، کوئی اچھی بات کرتا ہے تو کوئی غصہ نکالنے میں مصروف دکھائی دیتا ہے، کچھ لوگ اپنے فن کا مظاہرہ کر کے صارفین کو محظوظ کرتے ہیں تو کچھ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں، ایسے افراد کی بھی کمی نہیں
جو تنقید کرنے کیلئے ہی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔بھارتی اداکارہ ہما قریشی کا بھی ایسے ہی افراد سے پالا پڑ گیا جب انہوں نے سوئمنگ پول میں لی گئی تصویر شیئر کی، موٹی، آنٹی، بدصورت جیسے کئی القابات سے نوازا گیا اور اخلاقیات کی حدود بھی پھلانگ دی گئیں۔ ہما قریشی سری لنکا میں موجود ہیں، انہوں نے
تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ انتہائی پراعتماد نظر آ رہی ہیں۔صارفین کو ان کا یہ انداز پسند نہ آیا اور انہیں موٹی، آنٹی جیسے القابات سے نواز دیا جبکہ کچھ صارفین نے اخلاقیات کی حدود عبور کرتے ہوئے ایسی باتیں بھی لکھیں جن کا تذکرہ بھی ممکن نہیں۔(ع،ع)