”ہمیں پاکستان میں حملے کے ثبوت دکھاﺅ“ایک اور بھارتی فوجی کی بیوہ نے آواز بلند کردی ،مودی کو مشکل میں ڈال دیا

بھارت میں اپوزیشن رہنماﺅں کے بعد اب بھارتی فوجیوں کے اہل خانہ نے بھی بالا کوٹ حملے میں ہلاکتوں کے ثبوت مانگنا شروع کردئیے ہیں ۔تقریباً ایک ہفتہ قبل ایک بھارتی فوجی کی بیوہ نے بالا کوٹ حملے کا ثبوت مانگا تھا ،گزشتہ روز بھی ایک بھارتی فوجی کے بھائی نے حملے کا ثبوت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ میر ے گھر جس طرح لاش آئی ہے،بھارتی حکومت بالا کوٹ حملے کی اس طرح لاشیں دکھا کر ثبوت دے ۔اب پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیوہ سامنے آگئی ہے جس نے مودی سرکار سے بالا کوٹ میں ہونے والی ہلاکتوں کے ثبوت مانگ لیے ہیں ۔14فروری کو پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے رام وکل کی بیوہ گیتا

دیوی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں فضائی حملے کا ثبوت دے ۔اس نے کہا کہ جس طرح پلوامہ حملے میں ہمارے جوانوں کی لاشیں ثبوت کے طور پر ہمارے پاس آئیں اس طرح پاکستان میں ہونے والے فضائی حملے کے ثبوت نہیں ملے۔ ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیتا نے بتا یا کہ رام وکل نے اگلے مہینے گھر آکر نئے گھر کی تعمیر شروع کروانی تھی ،رام وکل کی موت تمام گھر والوں کے لیے صدمہ ہے۔رام وکل کی بہن نے کہا کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ بالا کوٹ میں درحقیقت کیا ہوا ہے ،اگر اس حملے میں تین سو لوگ مارے گئے تو پھر کچھ تو ثبوت سامنے آنے چاہئیں ،ہمیں کیسے یقین آئے گا کہ حملہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔رام وکل کی ماں نے کہا کہ اگر حکومت کہتی ہے کہ بھارتی جوانوں کا بدلہ لے لیا ہے تو پھر اس کے ثبوت بھی پیش کیے جانے چاہئیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.