آپ کو 30 برس تک مصر پر حکومت کرنے والے یہ حسنی مبارک تو یاد ہوں گے ، لیکن اس تازہ تصویر میں ان کے ساتھ یہ لڑکی کون ہے؟ ایسا انکشاف کہ عرب دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا
سات سال قبل عوامی احتجاج کے باعث اقتدار سے محروم ہونے والے سابق صدر حسنی مبارک ایک عرصے سے منظر سے غائب تھے۔ کبھی پتا چلا کہ وہ بیرون ملک فرار ہو گئے اور کبھی یہ بات سامنے آئی کہ اُن کی صحت اتنی خراب ہے کہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔ اور اب اچانک اُن کی ایک ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے کہ سارا ملک ہی حیران رہ گیا ہے۔
انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی اس تصویر میں وہ ایک حسین و جمیل خاتون کے ساتھ بڑے ہی اچھے اور خوش باش موڈ میں دکھائی دیتے ہیں۔ اس تصویر کی وجہ سے لوگ ایک بار پھر سابق صدر کے بارے میں ہر طرح کی باتیں کرتے نظر آئے۔ کوئی اُن کی خرابی صحت کے بارے میں کئے گئے دعووں پر سیخ پا تھا تو کوئی اُن کی عیش و عشرت کی زندگی کو نظام قانون و انصاف کا مذاق قرار دے رہا تھا۔ ایک بات البتہ سب ہی پوچھ رہے تھے کہ سابق صدر کے ساتھ دکھائی دینے والی یہ خوبرو خاتون کون ہیں۔
یہ معمہ بالآخر اس وقت حل ہوا جب تصویر میں دکھائی دینے والی خاتون خود ہی سامنے آ گئیں۔ یہ مصری نیوٹریشنسٹ ہیلی السعدنی ہیں، جنہوں نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر پرائیویٹ ہے اور ان کے اجازت کے بغیر لیک کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اگر کسی نے انٹر نیٹ پر اسے استعمال کیا تو وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ السعدنی نے بتایا کہ سابق صدر نے انہیں یہ تصویر شائع نہ کرنے کو کہا تھا لیکن بدقسمتی سے کسی نے ان کے فون سے یہ تصویر چُرا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی۔
اس تصویر کے سامنے آنے پر طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ایک مقامی اخبار نے لکھا کہ سابق صدر آرام دہ کرسی پر یوں نیم دراز نظر آتے ہیں گویا ان کی زندگی میں کبھی کوئی غم نہیں رہا۔ کسی نے کہا کہ صرف اس کرسی کی قیمت ڈیڑھ ہزار ڈالر تو ہو گی۔ باڈی لینگوئج کے ماہر احمد ریاض کا کہنا تھا کہ اس تصویر میں سابق صدر مکمل طور پر پر سکون اور خوش باش نظر آتے ہیں، گویا انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے اور وہ سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔