’’ میں ہندوستانی ہوں ، لیکن ۔۔۔۔‘‘ حسین حقانی نے ایسا اعلان کر دیا کہ پورا پاکستان غصے سے آگ بگولہ ہوگیا

پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے خود کو ہندوستانی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شہریت کے حوالے سے تو پاکستانی ہوں لیکن تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے انڈین ہوں اور ان کی سوچ ، افقار اور خیالات بھارتیوں جیسے ہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں شہریت کے حوالے سے تو پاکستانی ہوں لیکن تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے انڈین ہوں ، حسین حقانی پاکستان کی طرف سے امریکہ میں سفیر رہے ہیں اور اپنی سفارت کاری کے دور میں بھی اپنی امریکہ نواز سوچ کی وجہ سے بہت سے پاکستانیوں کو نا پسند رہے لیکن اب انہوں نے پاکستان مخالفت کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان کے شدید ترین مخالف ملک ہندوستان سے اپنی

نسبت جوڑی ہے کہ انکی سوچ ، افقار اور خیالات بھارتیوں جیسے ہیں ، حسین حقانی کا تعلق کراچی سے ہے،انہیں 2012 میں ’فارن پالیسی‘ میگزین کی جانب سے دنیا کے سو بہتریں’ گلوبل تھنکرز‘ میں بھی شامل کیا گیا۔ انہوں نےروس افغان جنگ کے دوران وائس آف امریکہ کے لیے رپورٹنگ کرتے ہوئے صحافی کے طور پر اپنا نام بنایا اور 1992 میں وہ پاکستان کے کم عمر ترین سفیر کے طور پر سری لنکا میں تعینات ہوئے اس کے بعد 2008 میں انہیں امریکہمیں پاکستان

کا سفیر مقرر کیا گیا تب انہیں انکی امریکہ کی حمایت کی وجہ کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہا۔ حسین حقانی پاکستانی افواج پر بھی بہت تنقید کرتے رہے ہیں اور اس زمن میں بھی پاکستان کی کافی بدنامی کا باعث بنے۔انہوں نے 2011 میں میمو گیٹسکینڈل آنے پر استعفیٰ دیدیا لیکن خبروں کے مطابق تب تک وہ سینکڑوں امریکی ایجنٹوں کو سفارت خانے کی اڑ میں پاکستان کا ویزہ جاری کر چکے تھے جنہوں نے بعد میں اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد گھر میں حملے کا منصوبہ بنایا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.