حسین نواز اور علیم خان کا آپس میں کیا رشتہ ہے ؟ پی ٹی آئی رہنما کا ایسا انکشاف کہ جان کر یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

حسین نواز اور علیم خان میں کیا رشتہ ہے،رہنما تحریک انصاف نے دلچسپ انکشاف کرڈالا۔ میں اور حسین نواز گورنمنٹ کالج میں ہم جماعت تھے ،مزے کی بات یہ ہے ہم تب بھی ایک دوسرے کے مخالف تھے کیونکہ میں پکا جیالا تو حسین نواز وزیر اعظم جے صاحبزادے تھے۔تفصیلات کے مطابق،

ہمیں پاکستانی سیاست میں اکثر سیاسی حریف ایسے ملتے ہیں جو کبھی آپس میں گہرے دوست ہوا کرتے تھے۔ان میں ایسے بھی لوگ ہیں جو ایک ہی تعلیمی ادارے میں اور ایک ہی جماعت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔ان میں سے مشہور چوہدری نثار ، ایاز صادق اور عمران خان ہیں جو ایک دوسرے کے ہم جماعت تھے اور اب ایک دوسرے کے سیایس حریف ہیں۔ایسا ہی کچھ رشتہ حسین نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان میں بھی نکلا۔علیم خان آج نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میں اور حسین نواز گورنمنٹ کالج میں ایک دوسرے کے ساتھ پڑھتے تھے اور ہم جماعت بھی تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ ہم تب بھی ایک دوسرے کے مخالف تھے۔میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا پکا جیالا تھا اور حسین نواز اس وقت بھی وزیر اعظم پاکستان کے بیٹے تھے۔انکا کہنا تھا کہ یہ 1992 کی بات ہے جب نواز شریف پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنے تھے۔ جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جب کہ نیب نے دونوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔نیب نے حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے جس پر نگران کابینہ نے فی الحال کوئی فیصلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو درخواست دی تھی جس میں حسن اور حسین نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جب کہ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد دونوں افراد پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا میں کہیں سفر نہیں کرسکیں گے۔واضح رہےکہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب نے ریفرنسز دائر کیے جس میں نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدرکو سزا سنائی جاچکی ہے جب کہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں مفرور ہیں۔(س)

Source

Comments are closed.