آفریدی کی ٹویٹ سے لگی ’آگ‘ ابھی ٹھنڈی بھی نہ ہوئی تھی کہ آئی سی سی نے بھی ’تیل‘ چھڑک دیا، ایسی چیز شیئر کر دی کہ آج پورا بھارت ایک مرتبہ پھر ’سوگ‘ میں ڈوب جائے گا

پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے صرف ایک ٹویٹ سے بھارت بھر میں ’آگ‘ لگا دی جس کے بعد بھارتی عوام تو کیا کھلاڑی اور میڈیا پرسنز بھی غصے سے پیچ و تاب کھانے لگے اور شاہد آفریدی کیساتھ ساتھ پاکستان کیخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔

شاہد آفریدی کی ٹویٹ سے لگی یہ ’آگ‘ ابھی ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی تھی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس پر مزید تیل چھڑک کر دیا ہے اور آگ کا یہ الاﺅ ایک مرتبہ پھر ”بھانبھڑ“ میں بدل چکا ہے۔

آج فخر پاکستان، فخر زمان کی سالگرہ ہے اور آئی سی سی نے اس کی مبارکباد دینے کیلئے ایسا طریقہ اختیار کیا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے تو اپنی خوشی پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا لیکن بھارت ایک مرتبہ پھر ’سوگ‘ میں ڈوب جائے گا۔

آئی سی سی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر زمان کی وہ تصویر شیئر کی جو چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں سنچری بنانے کے بعد جشن منانے کے دوران لی گئی تھی اور لکھا ”وہ چیمپینز ٹرافی میں بھڑکا، جس میں بھارت کیخلاف فائنل میچ میں اس کی پہلی سنچری نے پاکستان کو چیمپین بننے میں مدد دی! سالگرہ بہت بہت مبارک ہو فخر زمان!!!“ اور اس کیساتھ آئی سی سی نے ٹرافی کا ایموجی بھی بنایا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.