”جب افتخار چودھری کی بیٹی کی شادی ہوئی ۔۔۔“فرخ حبیب نے ایڈن ہاﺅسنگ کیس سے متعلق اہم راز فاش کرڈالا
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ ایڈن ہاﺅسنگ فراڈ کیس بہت پرانا ہے جب افتخار چودھری کی بیٹی کی شادی ہوئی تو اس وقت بھی یہ کیس ان کے ہونیوالے داماد کے خلاف چل رہا تھا،افتخار چودھری اور مسلم لیگ ن کا تعلق
کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ایڈن ہاﺅسنگ
فراڈکاکیس بہت پرانا ہے ، اس میں لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا اور جب وزیر اعظم عمران خان لاہور آئے تو متاثرین نے مال روڈ پر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب افتخار چودھری کی بیٹی کی شادی ہوئی تو اس وقت بھی یہ کیس ان کے ہونیوالے داماد کے خلاف چل رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری کا مسلم لیگ ن کے ساتھ تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے کہ کس طرح بیک ڈور رابطے تھے اور کس طرح کارروائیاں کی جاتی تھیں اور کسطرح ان کو ہینڈل کیا جاتا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مزید
کہاہے کہ ایڈن فراڈ کیس خصوصی کیس ہے اور اس پر نیب نے کارروائی کرنے کا کہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی معاشی صورتحال کوسمجھنے کی ضرورت ہے ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت جب گئی تو گیس میں خسارہ صفر تھا لیکن جب مسلم لیگ ن کی حکومت گئی تو گیس میں خسارہ 154ارب روپے ہے جبکہ دوسری جانب اب بجلی پر 1200سو ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے۔