آئی جی اسلام آبادجان محمد نے اپنے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی

آئی جی اسلام آبادجان محمد نے اپنے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی ۔

آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔آئی جی اسلام آباد نے عدالت کے روبرو کہا کہ ان حالات میں اس عہدے پرکام جاری نہیں رکھ سکتا،آئی جی اسلام آبادجان محمد نے عدالت سے استدعا کی کہ تبادلے کے احکامات پر عمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

آئی جی تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران متاثرہ خاندان بھی عدالت میں پیش ہوا،چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعظم سواتی سے استعفیٰ طلب کر لیاہے۔متاثرہ خاندان کے سربراہ نے سپریم کورٹ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صلح ہو گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کے درمیان صلح کو تسلیم نہیں

کرتے ، اعظم سواتی کا کام ریاست کے خلاف ہے ، غریب کے ساتھ بدمعاشی کسی صورت بھی قبول نہیں کی جائے گی۔چیف جسٹس کا کہناتھا کہ اعظم سواتی میں اتنی انا ہے کہ آئی ہی تبدیل کروا دیا ، تسلیم کریں کہ زیادتی کی ہے ورنہ سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.