امام الحق چھاگئے، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کون سا ریکارڈ قائم کردیا؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران امام الحق نے یہ شاندار کارنامہ سرانجام دیا۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اوپنر آئے اور اپنے کیریئر کے 19 ویں میچ میں ہی ایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔ تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے ہی دوسرے اوپنر فخر زمان کے پاس ہے جنہوں نے صرف 18 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ پاکستان کے بابر اعظم اور لیجنڈری کھلاڑی ویون رچرڈز اور کیون پیٹرسن 21 میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.