آئی ایم ایف بائے بائے: حکومت نے ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ پورے پاکستان میں دھوم مچ گئی

پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب یو اے ای،سعودی عرب اور چائنا سے ہمارے مذاکرات ہوئے ہیں ۔ پاکستان کو فوری طور پر حل ہونے والے جو مسائل تھے وہ ختم ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اب ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرنے ہیں لیکن اب ہمیں ہر صورت میں آئی ایف ایم کی سپورٹ نہیں چاہئیے ۔ پہلے تو یہ حالات تھے کہ ہمیں ہر صورت میں آئی ایف کی سپورٹ چاہئیے تھی تاہم اب پاکستان کے حالات بہتر ہیں ۔ ہم پر تنقید کی گئی کہ

آپ فوری طور پر آئی ایم ایف کے پاس کیوں نہیں گئے تو وہ ہم اس لیے نہیں گئے کیونکہ آئی ایم ایف کی ڈالر مہنگا کرنے کی ڈیمانڈ تھی جو کہ ہم پوری نہیں کر سکتے تھے ۔ جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلدی‘ مشکل یا کسی دبائو میں آکر نہیں کریں

گے‘ ہمیں کوئی جلدی یا پریشانی نہیں‘ ہم نے متبادل انتظامات کر لئے ہیں‘ آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا‘۔اب یو اے ای،سعودی عرب اور چائنا سے ہمارے مذاکرات ہوئے ہیں ۔ پاکستان کو فوری طور پر حل ہونے والے جو مسائل تھے وہ ختم ہو گئے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.