آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہوتے ہی ڈالر کی قیمت کو ’ پر‘ لگ گئے

حکومت پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر معاہدہ طے پا گیا ہے اور یہ بیل آئوٹ پیکج 39 ماہ کے لیے ہوگا لیکن ڈالرز کی آمد کی خبر کیساتھ ہی قیمت میں کمی متوقع تھی لیکن اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے اضافہ دیکھا گیا، 143 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہاہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا اور یہ 141 روپے 40 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے ۔ادھر سٹاک ایکسچینج میں بھی تقریباً 858 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈکس 33 ہزار 57 کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے ۔سٹاک ایکسچینج سب سے زیادہ 35 ہزار 92 اور کم سے کم 33 ہزار 57 رہی ۔

یاد رہے کہ پیر کی صبح کاروبار کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں بہتری دیکھی گئی تھی لیکن سرمایہ کاروں کی یہ خوشی عارضی نکلی اور کچھ دیر بعد مندی کا رجحان شروع ہوگیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.