آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ، لیکن دوبارہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں؟؟؟ وزارت خزانہ کا اعلان

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی شرائط فوری طورپر پاکستان نے ماننے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں تاہم بیل آﺅٹ پیکج پر مذاکرات کا دورانیہ جنوری 2019تک بڑھادیاگیااور ممکنہ طورپر 15جنوری کو ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف بورڈ کیساتھ میٹنگ ہوگی ۔

وزارت خزانہ کے سینئر عہدیدار احمد نے ٹیلی فون پر خبررساں ایجنسی کو بتایاکہ آئی ایم ایف کیساتھ معاملات طے کرنے میں غیرمعمولی مسائل ہیں ۔

یادرہے کہ آئی ایم ایف نے چین سے مالی معاونت کی تفصیلات شیئرکرنے، ڈالر کی قدرمیں مزید اضافہ ، بجلی ، گیس کی قیمتوں اور جی ایس ٹی میں اضافے کا مطالبہ کیاتھا لیکن پاکستان نے یہ شرائط مسترد کردیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.