پاکستانی کرکٹ عمران فرحت کی اہلیہ خوفناک مرض میں مبتلا ہوگئیں
پاکستانی کرکٹر عمران فرحت نے اپنی اہلیہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبادکباد دی اور ساتھ ہی اپنی اہلیہ کی بیماری کے حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا کہ مداح افسردہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے عمران فرحت کا کہنا تھا کہ ’’آج میری اہلیہ کی پیدائش کا دن ہے جس پر میں انہیں بہت مبارکباد دیتاہوں، میں اپنی اہلیہ سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں اس لیے میری اپنے مداحوں سے درخواست ہے میری اہلیہ کے لیے دعا کریں، میری اہلیہ پچھلے دس سال سے ملٹیپل سکلیروسس کے مرض میں مبتلا ہیں جس وجہ سے ان کی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے ‘‘۔
خیال رہے کہ ملٹیپل سکلیروسس دراصل ایک ایسی خطرناک بیماری کا نام ہے جس میں مریض کا دماغ اور ریڑھ کی ہڈی براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔اس بیماری کی وجہ سے مریض میں اعصابی اور دیگر کمزوریاں پیدا ہو جاتیں ہیں۔