ایسی ہوتی ہے حکومت۔۔۔۔عمران حکومت نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے ایسا فیصلہ کر لیا کہ پورے ملک میں دھوم مچ گئی

وفاقی کابینہ نے اہم معاملے کو حل کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کو ملازمت سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ نے بغیر کسی ڈیڈ لائن کے کمیٹی کو تفصیلات پر کام کرنے کا ٹاسک دیا

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے تناظر میں ریونیو ایڈمنسٹریشن سے ٹیکس پالیسی کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس معاملے پر کابینہ نے قانونی اور تکنیکی طریقہ کار پر کام کے لیے کمیٹی بنا دی۔کابینہ نے بغیر کسی ڈیڈ لائن کے کمیٹی کو تفصیلات پر کام کرنے کا ٹاسک دیا، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور کلیکشن کے محدود کردار کے ساتھ موجودہ ریونیو ڈویژن کے دائرے میں رہے گا ۔ کمیٹی کو یہ ٹاسک

بھی دیا گیا کہ وہ علیحدہ ڈویژن کے قیام، تقرری اور تبادلے کے لیے قوانین، پالیسی ڈویژن میں ایڈمنسٹریشن اور رپورٹنگ لائن کی تعیناتی کے لیے طریقہ کار کوو تلاش کرے گی ۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے سخت نظم و ضبط برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ اس بات کو یقینی

بنایا جائے کہ اخراجات اور آمدنی بجٹ کے تخمینے کے اندر ہی رہے۔کابینہ کے اجلاس میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی میں تاخیر کے معاملے کو حل کرنے کے لیے 40 کروڑ روپے بطور تکنیکی ضمنی گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.