عمران خان پہلی بارجلال میں آگئے ۔۔اپنی قریبی 2اہم ترین شخصیات میں سے ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، ایک تو فواد چوہدری مگر دوسری کون ؟ نام جان کر یقین نہیں کریں گے

حکومت کی 100روزہ کارکردگی پر ریلیز ہونیوالے ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے اشتہار پر وزارت اطلاعات اور وزیراعظم کے مشیر کے درمیان چپقلش سامنے آگئی، وزیراعظم نے میڈیا سے تعلقات استوار کرنے کے لئے ان دو شخصیات میں سے ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔انتہائی معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سو روزہ کارکردگی پر ریلیز ہو نیوالے اشتہار کی

ڈیزائننگ سینیٹرفیصل جاوید اور وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے کی ہے اور اس سلسلے میں وزارت اطلاعات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے مشاورت نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں اشتہار چھپنے کے بعد وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ ایسے اشتہارات ان کی مشاورت سے نہیں چھاپے جاتے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ افتخار درانی اور وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے درمیان کافی عرصہ سے میڈیا پالیسی پر چپقلش جاری تھی اور اس دوران سینیٹر فیصل جاوید آدھمکے اور ان کے مطابق وزارت اطلاعات کے وہ بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ قومی

اسمبلی کے اجلاس میں ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے اشتہار کے اوپر بھرپور بحث کیے جانے کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم نے کفایت شعاری پروگرام کے تحت کروڑوں روپے پی ایم ہائوس سے جو بچائے ہیں وہ ایک ایسے اشتہار کی نذر کردیئے گئے جس کو ریلیز کیے گئے عرصہ گزر گیا تاہم وہ آج تک کسی کے سمجھ میں نہ آسکا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.