آپ فی الفور وزیراعلیٰ کیمپ آفس خالی کریں کیونکہ۔۔۔ وزیراعظم نے علیم خان پر بجلیاں گرادیں، تہلکہ خیز حکم دیدیا
وزیراعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل چل رہی افواہوں کی کمر توڑتے ہوئے واضح الفاظ میں یہ کہا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل طورپر اعتماد کر تے ہیں اور وہ بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں تاہم اب نجی ٹی ویب سائٹ ” دی نیوز “ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عبدالعلیم خان کو فوری طور پر وزیراعلیٰ کا کیمپ آفس خالی کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سینئر صوبائی وزیر
عبدالعلیم خان کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر 90 شاہراہ قاعداعظم پر واقع وزیراعلیٰ کیمپ آفس خالی کریں ، جو کہ وہ مبینہ طور پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے برابر میں چلا رہے ہیں ۔نجی ویب سائٹ نے وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے حوالے سے
دعویٰ کیا کہ اتوار کے روز عمران خان کو بتایا گیا کہ وزیر بلدیات عبدالعلیم خان مکمل طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں اور وہ وزیراعلیٰ کیمپ آفس سے کام کر رہے ہیں ۔ یہ سہولت حمز شہبازشریف کے استعمال میں تھی جب شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے ۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہناہے کہ
عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ارشد داد نے پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے لاہور کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کئی اہم رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں تنظیم سازی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔تاہم ارشد داد نے اس حوالے سے ملاقات کیلئے سینئر وزیر سے چار مرتبہ رابطہ کیا لیکن انہوں نے ملاقات کیلئے وقت نہیں دیا ، جس کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے ملاقات میں عمران خان کو یہ بھی بتایا کہ علیم خان سے مشاورت نہ ہو سکی جو کہ سینٹرل پنجاب میں پارٹی صدر بھی ہیں