وزیراعظم عمران خان وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی پر برہم، ایک ہفتے میں قوم کو اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ کی معاشی پالیسیوں کا عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں قوم کو اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان اور ان کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو اقتصادی صورتحال پر پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہئے تھی جبکہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے میں پس و پیش کی پالیسی سے بھی نقصان ہوا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے ایک ہفتے میں قوم کو اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وزیراعظم قوم سے خطاب میں انہیں روشن مستقبل کی نوید بھی دیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.