8 دنوں میں 3 ملاقاتیں! وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی پے درپے ملاقاتوں کی وجہ کیا ہے؟ اہم ترین خبر

عمران خان کے بطور وزیراعظم منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اب تک تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔پہلی پہلی باضابطہ ملاقات 27 اگست کو ہوئی جب آرمی چیف نے عمران خان کو وزارت عظمی سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے میں امن جاری رکھنے کا عزم اختیار کیا گیا جب کہ ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 30اگست کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔یہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات تھی۔۔جی ایچ کیو آمد کے موقع پر آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمرجاوید باجوہ

نے استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر دفاعپرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،،، وزیر خزانہ اسد عمر،،،وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔اس کے بعد گذشتہ روز یعنی کی 3 ستمبر کو عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان تیسری ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچپسی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔جزیہ کاروں کے مطابق امریکی وزیرخارجہ 5 ستمبر کوپاکستان کے دورے پرآرہے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ تاہم وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سے متعلق ایجنڈا طے کیا گیا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی یہ تیسری ملاقات تھی۔ قومی اخبار کی رپورٹ نے لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی چند ہی روز میں تین ملاقاتوں کے بعد سیاسی و عوامی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں جب کہ حکومت کے مخالفین کے کان کھڑے ہو گئے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ” اللہ خیر ہی کرے”۔تاہم عوام کی طرف سے وزیراعظم اور آرمی چیف کے ایک پیچ پر ہونے کو سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس جمہوریت مضبوط ہو گی اور ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.