وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ون آن ون ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجود ہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے ۔سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں جا کر جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران بہت سے اہم سیکیورٹی معاملات زیر بحث آئے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف سے اومان کی رائل فضائیہ کے کمانڈر ائیر وائس مارشل مطعر بن علی نے ملاقات کی تھی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا تھا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.