عمران خان اور ولی عہد کی آپ نے یہ تصویر تو ضرور دیکھی ہوگی لیکن اس میں دراصل انہوں نے یہ سٹائل کیوں بنایا ہوا ہے ؟ جان کر آپ بھی مسکرا اٹھیں گے
ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید بن سطان النہیان گزشتہ روز نور خان ایئر بیس پہنچے جہاںوزیراعظم عمران خان نے خود ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا اور گاڑی بھی خود چلا کر وزیراعظم ہاوس لے کر آئے ۔
ولی عہد جس وقت ایئر پورٹ پر پہنچے تو ان کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ پاک فضائی کے چار طیاروں نے سلامی بھی دی ۔
وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اس موقع پر ولی عہد نے وفاقی وزراءکے ساتھ ملاقات کی اور تمام کا تعارف بھی کروایا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں ۔
وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر بے پناہ وائرل ہوئی جس میں دونوں رہنما ایک جیسا سٹائل بنا کر کھڑے ہیں اور اس سٹائل کا مقصد بھی اس تصویر کی طرح بے پناہ خوبصورت ہے ۔
عمران خان اور ولی عہد محمد بن زید بن سلطان النہیان نے کلائیوں پر لال رنگ کے بینڈز پہن رکھے ہے جن کا دراصل مقصد ابو ظہبی میں ہونے والی ” سپیشل اولمپکس آف ورلڈ گیمز “ ہیں ۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد محمد بن زید نے ابو ظہبی میں مارچ 2019 میں ہونے والی ” سپیشل اولمپکس آف ورلڈ گیمز “ پر مکمل تعاون کا اعادہ کیا ۔
” خصوصی اولمپکس “ دنیا کی سب سے بڑی انسانی فلاح کیلئے کروایا جانا والا سپورٹس ایونٹ اور گلوبل تحریک ہے جس کا مقصد کھیل کے ذریعے ذہنی معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں ہمت دینا ہے ۔