وزیراعظم عمران خان نےاپنے گھر بنی گالہ آنے والی سڑک کیا کیا قیمتی چیزیں بیچ کر بنوائی؟عمران خان کے انکشاف نے سب کو حیرت میں ڈال دیا
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں نے وزیراعظم ہاﺅس میں رہنے کی بجائے بنی گالہ میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے قوم کے لاکھوں روپے بچائے گئے ہیں ۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ میں نے اپنے گھر
کے تمام اخراجات اپنی جیب سے برداشت کیے ہیں اور گھر پر اپنے ذاتی پیسوں میں سے 60 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سادگی مہم کے ذریعے وزیراعظم آفس کے 350 ملین روپوں کی بچت کی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ان کے شہبازشریف کی طرح کوئی بھی کیمپ آفس نہیں
ہیں جن کا خرچہ ماضی میں خزانے سے چلایا جاتا تھا جبکہ میں نے تو اپنی بنی گالہ رہائش گاہر پر لگنے والی خار دار تاریں بھی پارٹی فنڈ سے لگوائیں ہیں جبکہ بنی گالہ آنے والی سڑک میں نے ایک تحفہ بیچ کر اپنی جیب سے بنوائی ہے ۔ عمران خان کا کہناتھاکہ میں نے زمان پارک پر آنے والے تمام خرچ بھی اپنی جیب سے اداکی ہیں جبکہ شہبازشریف 350 ملین صرف اپنی تفریح کیلئے خرچ کرتے تھے ۔