بھارتی حملہ ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان بھارت کے خلاف ابھی کیا کرنے جا رہے ہیں ؟؟ دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی
وزیراعظم عمران خان نے ملکی سرحدی صورتحال سے متعلق12 بجے اہم اجلاس بلا لیا ہے جس میں سول اور عسکری حکام شرکت کریں گے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی سرحدی صورتحال کے پیش نظر12 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے
جس میں سول اور عسکری شخصیات شرکت کرینگی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی،پاکستان مناسب جواب کاحق محفوظ رکھتاہے۔) بھارتی ایئر فورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بالاکوٹ میں ‘پے لوڈ’ ‘ہتھیار’ گرانے کے واقعے کے بعد دفترخارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں سابق خارجہ سیکرٹریز اور سینیئر سفارت کارشرکت کریں گے۔ذرائع
کے مطابق وزارت خارجہ میں اجلاس موجودہ صورتحال پر مشاورت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے کل رات کہا تھا قوم کو گمراہ نہیں کروں گا،خطرات کے بادل پاکستان پر منڈلا رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو تیار رہنا ہوگا ،چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم ایک ذ مہ دار قوم ہیں اور ذمہ داری سے آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا بھارت انتخابات کی خاطر خطے کا امن
تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی، ان کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستانی افواج ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں، دفتر خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے،