وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو امن کا پیغام دیدیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہاں بہادر شاہ ظفر اور ٹیپو سلطان آئے، بہادر شاہ ظفر نے وقت آنے پر غلامی چنی اور ایسا ہی فیصلہ کرنے کا وقت ٹیپو سلطان پر بھی آیا، اور اس قوم کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمینٹ اور اپوزیشن کا شکرگزار ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ایسے وقت میں جب پاکستان کو بیرونی خطرات لاحق ہیں تو سب اکٹھے ہیں اور پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر دنیا کا وہ خطہ ہے جہاں سب سے زیادہ غربت ہے اور امن کے بغیر غربت کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناﺅ کی سب سے بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور بھارت کو اب یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ جو کام وہ گزشتہ کئی سال ظلم کے ذریعے نہیں کر سکا، وہ اب کیسے کر سکے گا، لہٰذا مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

چین نے ناصرف 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا بلکہ اس نے اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترین تعلقات بھی قائم کی اور انفراسٹرکچر کھڑا کیا۔ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے پاس جس طرح کے ہتھیار ہیں، دونوں غلط فیصلے یا اقدام کی سوچ بھی نہیں سکتے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.